اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ  کے 117 سے زیادہ کارکن مارے گئے

323

قاہرہ: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ  کے103 سے زیادہ کارکن مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ  کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (الانروا)کی ڈائریکٹر کمیونیکیشز جولیٹ ٹوما نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ غزہ میں دیگر فلاحی اداروں کے11ہزار 5سو  افراد مارے گئے ہیں ، اقوام متحدہ سے منسلک 103 کارکن بھی ان میں شامل ہیں   اقوام متحدہ کی 78 سال کی تاریخ میں یہ مہلک ترین اعداد و شمار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لڑائی کے آغاز سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پورے پورے خاندان ختم ہو گئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے سخت محاصرے میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  ایندھن کے مطالبے کو اسرائیل تازہ ترین جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو دراصل ان کے ادارے کے کام میں بھی خلل پیدا کر رہا ہے، ہم جیسے اقوام متحدہ کے ادارے یا کسی اور امدادی ادارے کے لیے ایندھن کی بھیک مانگنا ناقابل قبول ہے۔ ہمیں انسانی امداد کے مقاصد کے لیے ایندھن کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس گزشتہ پانچ ہفتوں سے ایندھن نہیں ہے۔