پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا اعلان کردیا

185

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید رضا محسن نقوی نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کوچ اورجیسن گلیسپی کو ریڈ بال کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کوچ اورجیسن گلیسپی کو ریڈ بال کے ہیڈ کوچ اور اظہر محمود کو تمام فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تینوں تقرریاں بھرتی کے عمل کے بعد دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ کرسٹن انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے فوراً بعد ٹیم کا چارج سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی سی بی کا کام پیسہ اکٹھا کرنا نہیں بلکہ اسے کرکٹ پر خرچ کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کے کوچ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔