بلاضرورت وافر مقدار میں گندم منگوانے کا انکشاف

272

لاہور: حکومت کی جانب سے درآمدگندم مقررہ ضرورت سے زائد منگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی لیکن اس میں تاخیرکی گئی۔

نجی ٹی وی رپورٹ میں ذرائع وزارت پیداوار نے بتایا ہے کہ گندم کے پہلے کوٹے میں تاخیر کے باعث مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لی گئی اور مجموعی طورپر30لاکھ ٹن گندم درآمد کر لی گئی، بلاوجہ وافر مقدار میں درآمدشدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کسانوں سے مزید گندم خریدی گئی تو حکومت کا دیوالیہ نکل جائیگا، پاکستان میں گندم اسٹوریج کے انتظامات بھی ناکافی ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ خوراک پنجاب نے فی الحال گندم نہ خریدنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم خریدی تھی، خریداری کے لیے پنجاب بینک سے 400 ارب روپے قرض بھی لیا گیا تھا۔