بیت المقدس کے خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسماعیل ہنیہ

522

‏غزہ:  فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے  پولیٹیکل آفس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ  کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی تک خطے میں امن اور استحکام قائم نہیں ہوسکتا، بیت المقدس کے خاطر پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسرائیل کو جنگ بندی کرنی ہوگی۔

حماس کے سربراہ نے کہاکہ  ہم شروع سے ہی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہماری کچھ شرائط ہیں جو ہم نے عالمی اداروں کے سامنے پیش کی ہیں،  ہم چاہتے ہیں  کہ صہیونی فوجیوں کی بمباری ختم ہوجائے، بارڈر کراسنگ کھل جائے اوراسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینیوں قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو  اس پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فلسطینیوں کی آزادی تک خطے میں امن اور استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔