پاکستان ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کی سہولت کیلیے خودکار مشین نصب

3173

کراچی: مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی کینٹ اسٹیشن کے مختلف  حصوں پر    خودکار ریل بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس مشینوںکو  نصب کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے  دو چینی کمپنیوں، میسرز ایزی وے اور میسرز نورینکو انٹرنیشنل کوآپریشن کے ساتھ ایک خودکار ریل بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس سسٹم (RABTA)  کو پاکستان ریلوے کی ہر بڑے اسٹیشن پر نصب کریں گی۔

ڈپٹی  ڈائریکٹر رابطہ  ظفر الحسن گیلانی  کا کہنا ہے  کہ اس کو لگانے کے بعد ہر مسافر خود اسٹیشن آکر بکنگ کرسکتا ہے ۔اور اپنا ٹکٹ کینسل بھی کرسکتا ہے۔

یہ مشین دنیا میں جدید ترین  ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان ریلوے مسافر کو بہتر سے بہتر سہولت دینے کی طرف گامزن ہے۔اس خودکار ریل بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس سسٹم (RABTA) مشین  نے  کام کرنا شروع   کردیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے   ذارئع کا  کہنا ہے کہ  اس اقدام سے مسافروں کو اپنے گھروں سے سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ مسافروں کو اپنے ٹکٹ، سیٹ، ریزرویشن اور  دیگر معاملات کا انتظام کرنے میں مدد دے گی۔

 اس منصوبے کو دس 10 برس کے لیے بلڈآپریٹ ٹرانسفر (BOT)  کے تحت عمل میں لایا  گیا ہے، اور یہ پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی ٹی پر مبنی سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ ریلوے کی خودکار بکنگ اور سفری مدد RABTA بہتر کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ  کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

 اس سسٹم  کے  ذریعے مسافروں کو بکنگ اور ٹریکنگ سسٹم دستیاب ہوگا جبکہ مسافروں کو ٹرین مینجمنٹ سسٹم تک بھی رسائی حاصل ہو گی۔

ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں نے پاکستان ریلوے کے اس اقدام   کو سراہا   ہےجو ٹکٹ کی خریداری کو مزید آسان اور صارف دوست بنائے گا۔ سفر کرنے والے مسافر   ریل بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس (RABTA)کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے ہموار اور ہلچل سے پاک آغازسے اختتامی سفر کے تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔