ڈینگی کے وار جاری: پنجاب بھر میں مزید 120کیسز رپورٹ

372
high risk

لاہور:ملک بھر میں ڈینگی وائرس  کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 120 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی کے 6 ہزار 735 تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں، اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 40نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 664تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے بتایا کہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 55 سے زائد  مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے تقریبا129مریض زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ  ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود  اسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔