الیکشن کمیشن کی  ایک کروڑ 30 لاکھ  ووٹرز کے محروم ہونے کی خبروں کی تردید

358
appointments

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک کروڑ 30 لاکھ  ووٹرز کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 27 کے مطابق کسی بھی ووٹر کا اندراج اس کے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتے پر کیا جاتا ہے جس کا آبادی کے اعداد و شمار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   مردم شماری   کسی بھی   شخص  کی ذاتی موجودگی   پر کی جاتی ہے   جبکہ ووٹر کا اندراج   شناختی کارڈ  کے پتے کے مطابق   ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ مقامی اخبار میں شائع ہونے والے اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں کہ ایک کروڑ 30 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ تمام اہل افراد کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی فہرستوں کو28 ستمبر2023 سے غیر منجمد کیا ہوا ہے اور عوام کو میڈیا کے ذریعے ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کے بارے میں مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔