مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل دکھانے کے مودی سرکار کے دعوے بے نقاب

397
youth martyred

سری نگر: مودی سرکار کے دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق دکھانے  کے  دعوے بے نقاب ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ‘سب نارمل ہے’ کا دعویٰ زمیں بوس ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 اگست 2019ء سے لے کر اب تک 21 ہزار کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 800 کشمیری قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید، 2500 سے زیادہ نہتے کشمیری بھارتی فورسز کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوئے جب کہ 130 بچے یتیم اور 119 خواتین اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔

مودی سرکار نے جی 20 ممالک کا اجلاس سری نگر میں منعقد کرکے ایک بار پھر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی تھی کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول کے مطابق ہیں، تاہم حالیہ رپورٹ نے بھارتی دعووں کی قلعی کھول کر رکھی دی ہے۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی غیر آئینی تنسیخ سے متعلق معاملہ بھی بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جب کہ کشمیریوں کو عرصہ دراز سے انٹرنیٹ اور  ذرائع ابلاغ کی بندش پر پابندی کے علاوہ املاک کی جبری ضبطگی، ماورائے عدالت قتل کے پے در پے واقعات اور پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال جیسے تشدد کا مسلسل سامنا ہے۔