پنجاب میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین ختم، نگران کابینہ نے منظوری دیدی

1761
Machine Ended

لاہور: پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ مشین کو ختم کردیا۔ ووٹنگ مشین ختم کرنے کا آرڈیننس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا، آرڈیننس 3 ماہ تک نافذ رہے گا اور بعد میں 3 ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ووٹنگ مشین فی الحال قابل عمل منصوبہ نہیں، وقت کا ضیاع ہے، ووٹنگ مشین استعمال کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق سیاسی حکومت کا ہے، ووٹنگ مشین کے استعمال سے الیکشن نتائج متنازع تصور ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے وہاں ووٹنگ مشین نہیں چل سکتی، ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پورا نیٹ ورک استعمال ہوگا جو حکومت کے پاس نہیں، ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پچھلی حکومت نے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔