سول ایوی ایشن کی دو حصوں میں تقسیم کیلئے 9رکنی کمیٹی قائم ،نوٹیفکیشن جاری

306

اسلام آباد: سول ایوی ایشن کی دو حصوں میں تقسیم کیلئے 9رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  منسٹری آف ایوی ایشن کی جوائنٹ سیکرٹری دوم شازیہ رضوی کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر، ایر وائس مارشل تیمور اقبال کمیٹی کے معاون ہوں گے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 9رکنی کمیٹی 15اکتوبر تک اپنا کام مکمل کرے گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور بیوروآف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن میں تقسیم ہو گا۔

 نوٹیفکیشن کمیٹی کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اثاثے اور فنڈز نئے محکموں میں تقسیم کرے گی، افسران کے ٹرانسفر، ریکارڈم، اسپیس اور فرنیچر کی تقسیم کو بھی دیکھے گی۔

کمیٹی کے مطابق مشینری، گاڑیوں اور فنڈز کی تقسیم بھی کمیٹی کااختیار ہوگا، دیگر ارکان میں منسٹری آف ایوی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری سوم اقبال آصف، وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک شامل ہونگے ۔

ڈپٹی ڈی جی ریگولٹری سی اے اے نادر شفیع ڈار، صدر ایرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ ایرکموڈور مرزا عامر ولایت،  ڈائریکٹر فنانس سی اے اے ثاقب بٹ شامل ڈائریکٹرکٹائی سمیر سعید ، ڈائریکٹر اے پی ایس صادق الرحمان اور  ڈائریکٹر ایچ آر عابد علی شامل ہیں ۔