پاکستان کا کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منا نے کا فیصلہ

357

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے اس بارے میں کہاکہ بھارتی غیر قانونی تسلط کے خلاف اس روز پوری پاکستانی اور کشمیری قوم سراپا احتجاج ہوں گی، سیکریٹری امور کشمیر بابر حیات تارڑ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

ملاقات میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،اس موقع پر سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کرنے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑا اہم کردار ہے۔