حارث، نسیم انجری: شاہنواز دھانی، زمان خان بیک اپ کے لیے تیار

423

لاہور :ایشیا کپ کے لیے حارث رؤف اور نسیم شاہ کے انجری کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ طلب کر لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے دھانی اور زمان کو بلایا گیا ہے۔ اگر شاہ اور رؤف ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے تو دھانی اور زمان خان ان کی جگہ لیں گے۔

ان دونوں کو بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جانب سے انجرڈ ہونے لے بعد بلایا گیا ہے۔

یہ اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک احتیاطی اقدام ہے۔

حارث اور نسیم ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔ ٹیم انتظامیہ اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی جب نسیم یا حارث کو اگلے سات دنوں کے لیے باہر کردیا جائے۔