آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقا کے مابین تیسرا ون ڈے کل ہوگا

634

پوچیفسٹروم: آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقا کے مابین 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل  منگل کے روز پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان  میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ آسٹریلیا کومیزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ۔ کینگروز نے پہلے میچ میں 3 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 123 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم نے 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پروٹیز کو وائٹ واش کر دیا تھا۔

ون ڈے سیریز میں پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے جب کہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 15 ستمبر کو سنچورین جب کہ پانچواں اور آخری میچ 17 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔