آنکھوں کا انفیکشن، کراچی ایئرپورٹ پرمسافروں کومحکمہ صحت سے رجوع کرنے کی ہدایات

1240
Eye infection

کراچی: کراچی میں آنکھوں کے انفیکشن کے باعث محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ائیرپورٹس پر تعینات طبی عملہ اور ائیرلائنز کو آشوب چشم سے متعلق ہدایات جاری۔

محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ ائیرپورٹس پر تعینات طبی عملہ اور ائیرلائنز کو آشوب چشم سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ائیر لائنز آشوب چشم سے متاثرہ مسافروں کو ائیرپورٹ پر محکمہ صحت کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کو کہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کا کہنا تھاکہ آشوب چشم سے متاثر مسافروں کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹر متاثرہ مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ آشوب چشم سے متاثر مسافروں کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹر متاثرہ مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔