تاجر برادری  معذور افراد کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت

244
institutions

لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم کیلئے اپنا کردار ادا کریں، معذور افراد کی بحالی، چھاتی کے سرطان میں مبتلا افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

صدر مملکت نے کہاکہ  اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جن کیلئے ہزاروں اسکولوں کی ضرورت ہے،  لاہور چیمبر کے ممبران کام کی جگہوں پر خواتین کی تعداد میں اضافہ کریں، معیشت کے مختلف شعبوں میں 35فیصد خواتین کی نمائندگی بہت ضروری ہے۔

صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا لاہور چیمبر کے 32ہزار ممبران ہیں اور 25فیصد خواتین کو ملازمت کی فراہمی کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا لاہور چیمبر کے ممبران کی انفرادی کاوشوں سے بڑی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں بھیجا جا سکتا ہے۔