تمام بچوں کا بہتر تعلیمی مستقبل  چاہتے ہیں، پروفیسر محمد ابراہیم

411
the rulers

بنوں:جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیرپروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ تمام بچوں کا بہتر تعلیمی مستقبل  چاہتے ہیں،بنوں کے سکولوں کی جلد از جلد تعمیر کو ممکن بنایا جائے ، جماعت اسلامی بچوں کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دے گی۔

پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ  گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کی عمارت کی نیلامی شفاف سے طریقے سے کی جائے، جلد از جلد عمارت کی تعمیر جبکہ پرانی طرز تعمیر ہونے اور جن لوگوں نے عمارت کیلئے زمین دی تھی، اسی کے نام سے دوبارہ تختیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔

 جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے کہاکہ کسی بھی صورت گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کے بچوں کی تعلیم خراب نہیں کرنے دیں گے، جماعت اسلامی تعلیم دلوانے کی خواہاں ہے یہ وقت بچوں کا بہتر مستقبل بنانے کا ہے بچوں کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت کی نیلامی کو شفاف طریقہ سے کیا جائے بند کمروں کی نیلامی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی بند کمروں میں ٹھیکہ دیا گیا تو بھرپور آواز اٹھائیں گے جماعت اسلامی بند کمروں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت قیام پاکستان سے قبل بنی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت کیلئے کسی نے بھی زمین دی تھی تعیمر ہونے کے بعد اسی کے نام سے دوبارہ تختیاں آویزاں کی جائیں اور عمارت کو پرانی طرز نئے میٹریل کے ذریعے تعمیر کی جائے تاکہ ان کا نام اور خواب ادھورا نہ رہ سکے۔