جڑانوالہ واقعے میں اہم پیشرفت، دونوں مرکزی ملزمان گرفتار

552
انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم ،8 گرفتار

 لاہور: نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دونوں مرکزی ملزمان اب سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، بروقت اقدامات پر چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی غیر متزلزل تشویش نے گرفتاری کے تیز عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری رہنمائی کی اور ہماری ٹیم پر جو بھروسہ کیا گیا اس کے لیے شکرگزار ہیں۔

اس سے قبل پولیس نے مسجد سے اعلان کر کے اشتعال دلانے والے ملزم سمیت توڑ پھوڑ اور حملوں میں ملوث 128 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔