الیکشن کمیشن کا نگران حکومتوں کو مراسلہ،اہم ہدایات جاری

327
appointments

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے۔

خط میں مزید کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں،الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہر قسم کی بھرتی اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی۔

انہوں نے کہاکہ  الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلی، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔