یوم آزادی، اظہارتشکراور احتسا ب کا دن ہے، لیاقت بلوچ

408
Long March

راولپنڈی: سابق پارلیمانی لیڈرو نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سابقہ تمام حکومتوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملا لیکن انھوں نے تمام صلاحیتیں او رسرکاری وسائل اپنے خلا ف کیسزکے خاتمے اور اشرافیہ کی مراعات کے لیے استعمال کئے 76واں یوم آزادی اظہارتشکراور احتسا ب کا دن ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ   قائداعظم  نے علامہ اقبال کے خواب کو تعبیردے کربرصغیرکے مسلمانوں کوایک اسلامی ریاست کا تحفہ دیا بہت سی قربانیوں کے بعدقائم ہونے والاایک آزادپاکستان بہت بڑی نعمت ہے لیکن بدقسمتی سے اس پرقابض کرپٹ اشرافیہ نے ہمیشہ اہل پاکستان کی امیدوں کا خون کیا۔

انہوں نے کہاکہ   عوا م نے گزشتہ 7دہائیوں میں باربارانہی سیاسی لیڈروں کو آزمایاجنھوں نے انھیں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ظالموں کے خلا ف ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام کا وقت آگیا ۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہا کہ جماعت اسلامی نے امیدواران کی نامزدگی،انتخابی منشورکی لانچنگ سمیت قومی وصوبائی سطح پرالیکشن کی تمام تیاریاںمکمل کرلی ہے ہمارے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران عوام میں سے ہیں ان کے دکھ دردکوسمجھتے اور انھیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،خطہ پوٹھوہارسمیت ضلع راولپنڈی کے عوام سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں کہ اس باروہ جماعت اسلامی کے دست وبازوبن کرترازو کے سفیربنیں گے۔