امریکا میں 6بھارتی باشندوں پرفراڈ کا جرم ثابت، 15 سال سے زائد قید کی سزا

299
gangsters

واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایک بھارتی شہری کو امریکا اور دیگر جگہوں پر بڑے پیمانے مالی فراڈ کرنے کے جرم میں 15 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی، دیگر پانچ سزا کے انتظارمیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں پاکستانی اور بھارتی نژاد معمر امریکی شہری بھی شامل تھے۔ اس گینگ کے سرغنہ اور کچھ دیگرافراد امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

رپورٹ کے مطابق 26 سالہ ایم ڈی آزاد نے 2019 تا 2020 کے دوران فراڈ کرنے کا اعتراف کیا ہے، اس نے ہیوسٹن سمیت مختلف امریکی شہروں میں کام کیا اور سیکڑوں بزرگ شہریوں کو نشانہ بنایا۔ایم ڈی آزاد کو 10 اگست کو امریکی ڈسٹرکٹ جج کینتھ ہوئٹ نے 188 ماہ قید کی سزا کا فیصلہ سنایا۔ایم ڈی آزاد کی طرح ہی دیگر پانچ دیگر بھارتی شہری، جن میں انیرودھا کالکوٹ 26، سمیت کمار سنگھ 26، ہمانشو کمار 26، اور ایم ڈی حسیب 27 نامی افراد نے بھی فراڈ کا اعتراف کیا ہے، جو ابھی زیر حراست ہیں اور اپنی سزا کا انتظار کررہے ہیں۔