وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے

279

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائز پر دستخط کر دیئے۔

وزیراعلی کی ایڈوائس پر سمری منظوری کے لئے گورنر بلوچستان کو بھجوا دی جائے گی جب کہ گورنر کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کیے جانے کی صورت میں اگلے 48 گھنٹوں بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے گی۔ دوسری جانب بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔

نگراں وزیر اعلی کے لئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی اور جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام سامنے آرہے ہیں۔ بی اے پی کی جانب سے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو شامل ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ آج شام تک متوقع ہے، اس ضمن میں وزیر اعلی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کر کے نگراں وزیر اعلی کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔