پاک فوج دشمن کے حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے تیار ہے، جنرل عاصم منیر

516
religion

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اور عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔

 اس موقع پر آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی،جنرل عاصم منیرنے کہا کہ  پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔