سندھ حکومت کا قبضہ میئر اور ڈپٹی میئر کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ

247

  کراچی: سندھ حکومت نے میئر اور ڈپٹی میئر کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت بلدیاتی ایکٹ 2013 اور رولز 2017 میں ترمیم کرنے جا رہی ہے تاہم اسکی حتمی منظوری سندھ کابینہ سے لی جائے گی، میئرز اور ڈپٹی میئرز کی تنخواہ 100 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بلدیاتی نمائندوں کی تنخواہوں اور مراعات کا ترمیمی بل کل بدھ کو سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بلدیاتی ایکٹ 2013 ودیگر اہم ترامیم بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ کابینہ کے سامنے ترامیم پیش کریں گے۔ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کو سندھ اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔