مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں گرگئی، 7 افراد جاں بحق

278
accident

مانسہرہ: مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں گرگئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی، واقعے میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

مانسہرہ کے سیاحتی مقام کیٹی داس کے قریب ایک گاڑی کھائی میں گرگئی، واقعے میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر چلاس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔