چین پاکستان کا  ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پراتفاق

395

بیجنگ : چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا  ہے کہ ہم نے چین پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پراتفاق کیا ہے،حالیہ برسوں میں آئی ٹی انڈسٹری کے اندر اقتصادی آپریشنز پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان میں ایک قابل عمل ڈرون انڈسٹری کی تعمیر کے موضوع  پرچین پاکستان ڈرون کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے کئی صنعتوں میں ان مینڈ ایریل وہیکل (UAVs) کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مثال کے طور پر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سمارٹ سٹیز، پولیسنگ، اور زراعت کا شعبہ ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  سفیر نے کہا کہ  حالیہ برسوں میں، آئی ٹی انڈسٹری کے اندر اقتصادی آپریشنز پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور،بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہونے کے ناطے، پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور اس نے پاکستان کی اقتصادی تبدیلی، انفراسٹرکچر، صنعت، خصوصی اقتصادی زون میں مدد کی ہے۔ تمام اس فریم ورک کے تحت تیار کیا گیا ہے ،ہماری توجہ پاکستان کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر، سائنس ٹیکنالوجی اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہونے کے ناطے پاکستان کی مدد کر رہا ہے،اس نے پاکستان کی اقتصادی تبدیلی، انفراسٹرکچر، صنعت، خصوصی اقتصادی زون میں مدد کی ہے، تمام اس فریم ورک کے تحت تیار کیا گیا ہے، ہماری توجہ پاکستان کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر، سائنس ٹیکنالوجی اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی ہے۔