محرم کے دوران فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

292

کراچی: شہر قائد میں محرم کے دوران فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں سیکورٹی اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ اجلاس میں کمشنر، ایڈیشنل آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز بھی شریک ہوئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں سیکورٹی اقدامات اور لائحہ عمل کی منظوری دی گئی، محرم میں قیام امن کے لیے عوام اور علماکرام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔