پاکستانی ناظم الامور کی لیبیا میں قید پاکستانیوں سے ملاقات

375
Foreign Office

اسلام آباد: لیبیا میں پاکستانی ناظم الامور نے پاکستانی نژاد قیدیوں سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس سلسلے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا میں پاکستان کے ناظم الامور عاشق علی نے پاکستانی نژاد قیدیوں سے ملاقات کی اور قیدیوں کو خوراک اور بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کی ہیں۔

ترجمان نے بن غازی لیبیا میں زیر حراست پاکستانیوں سے متعلق میڈیا سوالات کے جواب میں کہا کہ وزیر خارجہ کی ہدایات پر طرابلس میں پاکستانی ناظم الامور نے بن غازی میں حراستی مرکز کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا مشن معمول کے طبی معائنے اور زیر حراست افراد کو ادویات کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کی طبی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے مشن ان قیدیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے IOM کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔