اکتوبر یا نومبر میں عام انتخابات ہو جائیں گے، علیم خان

424
no coalition

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی  (آئی پی پی )کے مرکزی صدر علیم خان  نے کہا ہے کہ  عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور ان میں کسی قسم کی تاخیر ملک کو عدم استحکام کا شکار کر سکتی ہے۔ عام انتخابات وقت پر ہوں اور انہیں امید ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں عام انتخابات ہو جائیں گے۔

علیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی  مسلم لیگ ن  اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، ان کی جماعت حکومتی اتحاد میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی وہ حکومتی اتحاد میں شامل کسی جماعت کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ  “ہم اپنا الیکشن لڑیں گے، اپنے منشور پر لڑیں گے، اپنے انتخابی نشان پر لڑیں گے، ہر حلقے میں امیدوار کھڑے کریں گے اور اپنے مخالفین کے خلاف بھرپور الیکشن لڑیں گے۔اس سوال پر کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات التوا کا شکار ہیں تو ایسے میں قومی انتخابات میں تاخیر کی باز گشت بھی ہے۔