تیز رفتار ڈمپر نے 5 گاڑیوں کو روند ڈالا، 4 افراد جاں بحق

510
accident

راولپنڈی: تیزرفتار ڈمپر نے 5 گاڑیوں کو روند ڈالا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ راولپنڈی میں سواں پل پر پیش آیا جہاں کچہری سے روات کی طرف جانے والے تیز رفتار ڈمپر نے 4 کاروں اور ایک پک اپ کو روند ڈالا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ڈمپر سیمنٹ کی بوریوں سے لدا ہوا تھا، اترائی پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈمپر سڑک پر قطار میں آہستہ رفتار سے جا رہی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔