اغواء برائے تاوان کے دو ہائی پروفائل کیسز میں ملازمین ماسٹر مائنڈ نکلے

427
اغوا برائے تاوان کے دو ہائی پروفائل کیسز میں ملازمین ماسٹر مائنڈ نکلے

 لاہور: پولیس نے تاوان اور بھتہ کے دو ہائی پروفائل کیسز میں ملازمین کے ملوث ہونے کے بعد کاروباری طبقے کو ذاتی ملازمین سے خبردار رہنے کی ہدایات کردیں، کاروباری طبقہ ذاتی ملازمین رکھنے سے پہلے تصدیق کرلیں ورنہ سنگین واردات کا خدشہ ہے، پولیس نے خبردار کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیوس روڈ لاہور سے پانچ کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے نجی کمپنی کے سی ای او حشمت کمال کا ڈرائیورواردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا، ملزم عبدالرحمان نے دوساتھیوں کے ہمراہ واردات کرکے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے تاوان بھی وصول کیا۔

دوسری جانب قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے تاجر کو کالعدم تنظیم کے فنڈزکینام پرتین کروڑ روپے بھتے کا خط بھیجنے والا بھی کمپنی کا خاص ملازم نکلا۔ 3 رکنی گروہ نے انٹرنیٹ سے کالعدم تنظیم کے خط کا فارمیٹ کاپی کیا، پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ بھاری رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔