ورلڈ کپ: بھارت میں طے پاکستانی میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان

459
New Zealand by 6

کولکتہ: ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت میں طے 2 پاکستانی میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارت کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ  پر انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم کے 2 میچ طے ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاک بنگلادیش میچ 31 اکتوبر اور پاک انگلینڈ میچ 12 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سنیہائش گنگولی نے ان دونوں میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹکٹس کی کم از کم قیمت 800 اور زیادہ سے زیادہ 2200 بھارتی روپے کے ہیں۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنزمیں ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 900 جب کہ زیادہ سے زیادہ 3 ہزار بھارتی روپے ہوگی۔

یاد رہے کہ بھارت میں 5 اکتوبر سے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا تاہم آئی سی سی نے اب تک ورلڈکپ میں کھیلے جانے والے ٹکٹوں کی قیمتیں جاری نہیں کیں۔