اتحادی جماعتوں کی حکومت کو قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز

332
the State convened

اسلام آباد:حکومت کو اتحادی جماعتوں نے 8 اگست 2023کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی تجویز دے دی،  عام انتخابات نومبر کے پہلے  ہفتے میں متوقع ہیں۔

وفاقی وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تار ڑنے کہا ہے کہ  الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کو کمیٹی میں آنا چاہیے۔

 نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے  ،نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔