اینٹی نارکوٹکس فورس  کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون،90 کلو سے زائد منشیات برآمد

427
 اینٹی نارکوٹکس فورس  کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون،90 کلو سے زائد منشیات برآمد

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 90 کلو سے زائد منشیات برآمدکی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے 11 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ 

اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پرواز نمبر 181 کے ذریعے شارجہ جانے والیبنوں کے رہائشی دو ملزمان گرفتارکیے جن کے پیٹ میں موجود 8 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کے گئیے۔برآمد شدہ کیپسولز کے اندر سے چرس ، آئس ، اور کوکین برآمد ہوئی۔

مذید پڑھیں: فیصل آباد، بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر وین میں موجود مردان اور مظفر آباد کے رہائشی ملزمان سے 1کلو 150گرام چرس برآمد کر لی۔خانیوال موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی کی اگلی سیٹ اور ڈرائیور سیٹ کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانے سے منشیات برآمد ہوئی۔خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 24کلو گرام افیون اور 48 کلو چرس برآمد کی گئی۔

چارسدہ کی رہائشی خاتون اور 5بچوں سمیت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔چمن کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک ویران مکان میں چھپائی گئی 16کلو افیون برآمد کی گئی۔شاہراہِ فیصل کراچی پر کاروائی میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 270گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

مذید پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس:مجرم کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

برآمدہ ہیروئن 6عدد کرکٹ ہارڈ بالز میں چھپائی گئی تھی۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔