پی سی بی میں ہونیوالی تبدیلیوں سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، بابر اعظم

422

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں ہونیوالی تبدیلیوں سے مجھے یا ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی، کپتان اچھا ہوں یا نہیں یہ سوال مینجمنٹ سے پوچھیں، پی سی بی میں کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، اس پر فوکس نہیں ہوتا۔

بابراعظم نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ، فٹنس کیلئے بہت ضروری ہے، سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی ہوئی ہے لیکن بطور پلئیر اپنی کارکرردگی پر فوکس کررہے ہیں، گزشتہ دورہ سری لنکا کے دوران کافی مشکل چینلجز تھے، بحیثیت ٹیم اور کپتان کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ میچ جیتیں، ہر ٹیم اپنے پلان کے مطابق گیم کھیلتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد ان کی پہلی چوائس ہیں لیکن پہلے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔