چین: موسم گرما کے دوران 76 کروڑ ریلوے دورے متوقع

357
چین: موسم گرما کے دوران 76 کروڑ ریلوے دورے متوقع

بیجنگ: چین میں سفری رش کا آغاز ہفتے سے ہونے کے بعد موسم گرما کے سفر کے دوران 76 کروڑ ریلوے دورے متوقع ہیں۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال موسم گرما کا سفر 31 اگست تک 62 دنوں پر محیط ہوگا۔ ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ اس عرصے میں یومیہ 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر متوقع ہے جو 2019 کی اسی مدت سے کافی زائد ہے۔

چینی ریلوے نے ضروریات پورا کرنے کے لئے خدمت کا معیار اور کارکردگی بہتر بناتے ہوئے صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ چین کے ریلوے نظام میں موسم گرما کا سفری رش عمومی طور پر ایک مصروف موسم ہوتا ہے کیونکہ کالج طلبا کی گھروں کو واپسی ہوتی ہے اور گھرانوں کے دوروں اور سفر کے سبب ٹرانسپورٹ کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔