قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی، پیوٹن

656

ماسکو :روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنا پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن پاک کو نذر آتش کرے گا، اسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں قید کی سخت سزا ہوگی۔ ان کا یہ فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔

گزشتہ ماہ وولگوگراڈ شہر کی ایک مسجد کے سامنے نکتیازوراویل کو قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، روسی صدر کا یہ بیان بھی اسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔