سونے کی قیمت میں17 سوروپے کی نمایاں کمی ریکارڈ

643
سونے کی قیمت میں17 سوروپے کی نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی: عالمی منڈی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1958 ڈالر کی سطح آئی گئی۔ جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700 روپے اور 1458 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 221700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 190072 روپے ہوگئی۔