شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

344
detained

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے تھانہ ریس کورس، تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔