عالمی تنظیم کا پاکستان سے موبائل سروسز ٹیکسز میں اصلاحات کا مطالبہ

420

 اسلام آ باد: موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے وزارت آئی ٹیم سے ٹیکس اصلاحات کی سفارش کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حکومت 15 فیصد ودہولڈنگ اور 19.5 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ ڈیجیٹل سروسز پر 34.5 فیصد ٹیکسز وصول کررہی ہے۔

 موبائل سروسز انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم ایسوسی ایشن نے وزارت آئی ٹی سے ٹیکس اصلاحات کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

 جی ایس ایم ایسوسی ایشن موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی تنظیم ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے جبکہ اس تنظیم میں 750 مستقل اور 400 سے زائد ایسوسی ایٹ ممبرز ہیں۔

 جی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس سمیت 19.5 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ ڈیجیٹل سروسز پر 34.5 فیصد ٹیکسز عائد ہیں، نئے بجٹ میں ٹیلی کام سیکٹر اور ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکسز کی شرح میں کمی لائی جائے۔ 

عالمی تنظیم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں سیلز ٹیکس کی یکساں شرح کا اطلاق کیا جائے، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے۔