پی آئی اے کا کوالالمپور میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار

422

ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پی آئی اے کا روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار،راہداری اجازت ملتے ہی پاکستان روانہ ہوجائے گا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا عدالت نے طیارہ روکنے والے حکم کو معطل کر دیا۔

پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروالیا26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے طیارہ راہداری اجازت نامے ملتے ہی کوالالمپور سے پرواز پی کے 6893 کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائے گا۔