فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، نائب صوبیدار اور حوالدار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

341
terrorists

جانی خیل: ضلع بنوں کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں نائب صوبیدار اور حوالدار نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور  نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔