کراچی: محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ ویو اور مون سون کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیوں پر فوری پابندی لگادی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کو صرف میٹرنٹی ، میڈیکل،اسٹڈی،حج عمرے اور ایکس پاکستان چھٹی لے سکیں گے ۔
غیر ضروری طور پر دی گئی کوئی چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی جائے گی ،اگر چھٹی چاہیے تو اس کی ٹھوس وجوہات بتانا ہوں گی۔