پاکستان ویمنز کپ:چیلنجرز کی بلاسٹرز کو 5وکٹوں سے شکست

469

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام جاری پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 190 رنز بنائے، ارم جاوید نے 69 گیندوں پر 49 اور منیبہ علی 75 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہیں، چیلنجرز کی جانب سے معصومہ نے 34رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1663895717549846530?s=20

جواب میں بلاسٹرز کا 191 رنز کا ہدف چیلنجرز نے 42 ویں اوورمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا،چیلنجرز کی جانب سے جویریہ رف نے 82 اور عمیمہ سہیل نے 75 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میچ جمعہ کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل معرکہ 4جون ہوگا۔