عمران خان کو بشریٰ بی بی بند گلی میں لے گئیں، فردوس عاشق اعوان

466

اسلام آباد: تحریک انصاف کی سابق رہنما اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے عمران خان اپنے فیصلوں پر قائم نہیں رہتے، عمران خان میں فیصلہ سازی کی قوت صفر ہے جس نے آکر بات سنائی اس کی بات پر چل دیئے۔

فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا یہ مئوقف کہ بشری بی بی پردہ دارخاتون ہیں اورسیاست سے ا ن کا کچھ لینا دینا نہیں،ان کی سیاست کے اندر جو دخل اندازی تھی وہی آج عمران خان کو بند گلی میں لے کر گئی کیونکہ انہوں نے ان کی آواز کو سنا۔

انہوں نے کہاکہ  ایک خاتون کی آواز اتنی طاقتور تھی کہ اس نے سارے نظام کو ملیا میٹ کردیا، بطور پارٹی ترجمان مجھے ٹاسک ہی یہی ملا تھا کہ میں مریم نوازشریف کو نشانہ بناؤں اور میں اپنی ذمہ داری بھرپورطریقہ سے اداکرتی رہی ہوں۔

ڈاکٹر فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ   اگر اسد عمر، مراد سعید اوردیگر ناموں کے ساتھ سے عمران خان کا نام ہٹادیا جائے تو یہ اپنے حلقوں سے کونسلر بھی منتخب نہیں ہوسکتے ، ان لوگوں کی کامیاب کہانی کاایک ہی راز تھا کہ یہ عمران خان کے لیبل اور برینڈ کو بیچتے تھے۔