جماعت اسلامی انتہا پسندی کے مقابلے میں میانہ روی کی روشن مثال ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

359
جماعت اسلامی انتہا پسندی کے مقابلے میں میانہ روی کی روشن مثال ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ سراج الحق پر خودکش حملے کامقصد معاشرے کی روحانی ، انقلابی ،فکری قیادت کوراستے سے ہٹانا اورتربیتی اصلاحی تحریک کو کمزورکرنا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان شدت پسندی اور انتہاپسندی کے مقابلے میں میانہ روی ،اعتدال پسندی کی روشن مثال ہے۔ ملک میں الزامات ،جھوٹے پروپیگنڈے ،جھوٹ ،فریب کو رواج دیکر سیاست کو بدنام ورسواکیا جارہا ہے بدقسمتی سے عدالت وحکومت نے احتساب کے دروازے بند یا احتساب کو جھوٹے سیاست کی نظرکر دیا گیا ہے دھوکے بازوں نے قوم کو بار بار خوش نما نعروں سے دھوکہ دیا جماعت اسلامی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی قوم حقیقی اسلامی تبدیلی مسائل کے حل اور لٹیروں سے نجات ،بلاتفریق احتساب اورقومی دولت لٹیروں سے وصول کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو قوم نے وقت دیا اعتما دکیا لیکن دونوں نے عوام سے کیے گیے وعدوں کے برخلاف حکومت میں آکرایک دوسرے کو بدنام ورسواکرنے کیلئے قوم کا وقت ضائع کیا دھوکہ دھی کیساتھ لوٹ مار کا بازارگرم کیا قوم کے بجائے قوم کے دشمنوں کا ساتھ دیں ۔

حکومت میں آکر اداروں کی غلامی اوراپوزیشن میں آکر اداروں سے دشمنی سیاست نہیں دھوکہ اورفراڈ ہے۔پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کا اگر منصفانہ احتساب ہوتاتو آج الزامات ،جھوٹے پروپیگنڈے کے بجائے سچ وحق کی سیاست کو دور ہوتا۔بدقسمتی سے دونوں نے ملک وقوم کو لوٹ لیا عوام کا ساتھ کوئی نہیں دے رہا ۔

جماعت اسلامی قوم کی حقیقی ترجمان ہے سراج الحق پرحملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے حکومت وادارے ملوث کرداروں ،سہولت کاروں کو بے نقاب مجرموں کے خلاف تمام ضروری اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے اس بزدلانہ کاروائی کے کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرے ۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بزدلانہ حملہ کرنے والے مجرموں،سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے یہ لوگ معاشرے میں صرف اور صرف تاریکی ،جہالت اور انتہا پسندی کی نمائندگی کرتے ہیں اور انتہا پسندی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور یہاں کے باشندے امن وسلامتی اور باہمی رواداری کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش بمبار حملہ، دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے سراج الحق پر حملہ نے امت مسلمہ ،پاکستان اوربلخصوص بلوچستان کے عوام کو شدید رنج اور دکھ میں مبتلا کردیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلابی لیڈرسراج الحق جیسے قومی رہنما کو ملک کے محروم صوبے میں ایسے مجرمانہ اقدام کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش سے پاکستان واسلام دشمنوں کو فائدہ پہنچانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جماعت اسلامی انسانیت سے محبت کرنے والی ملک گیر منظم اسلامی جمہوری نظریاتی انقلابی پارٹی ہے جماعت اسلامی کے لوگ اللہ تعالیٰ،اسلام ،انسانیت ،سچ اور امن و انصاف سے محبت کرتے ہیں اور جو انسانیت ،بھائی چارے سے پیار کا نظریہ قائم رکھتی ہے۔