ملک مستحکم کرنے کے لئے  خواتین جماعت اسلامی کاساتھ دیں، دردانہ صدیقی

383

کراچی: سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان  حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ملک و ملت کی ترقی واستحکام کے لئے مختلف محاذوں پر خواتین کا کردار قابل تعریف ہے،اسی وجہ سے آج خواتین  ملک کے موجودہ معاشی و سیاسی حالات پر فکر مند ہیں۔

دردانہ صدیقی نے کہاکہ ملک کے معاشی حالات کی اصلاح اور سیاسی افراتفری  کے خاتمے کی تہہ دل سے خواہاں ہیں، ملک کو اس دگرگوں صورتحال سے نکالنے اور سیاسی استحکام کے لئے جماعت اسلامی کی دیانتدار، نڈر اور دلیر قیادت کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، امن ۔عدل ۔خوشحالی ہم سب کا خواب ہے،  قیام پاکستان کے بعد سے ہی  وطن عزیز مخلص قیادت سے محروم یے، ملک کے حالات سنوارنے کے لئے آج پھر 1947 جیسی مخلص قیادت اور بے لوث عوامی جذنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھے اور باوقار لوگ متحد ہو کر چلیں تو  قومیں ترقی کرتی ہیں، اس موقع پر  شعبہ تعلقات عامہ حلقہ خواتین عائشہ سید  بھی موجود تھیں ۔