کیمرون: ہاتھیوں کے ریوڑ کی تباہی، دو افراد ہلاک

301

 یائوندے:کیمرون کے شمال کے علاقے میں ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے آبادی میں داخل ہو کر تباہی مچانا شروع کردی، ہاتھیوں کے اس ریوڑ نے دارالحکومت کے اطراف کے دیہات میں گھومنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں اب تک2 افراد کو ہلا ک کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ اس ریوڑ سے لڑائی جاری ہے اور ان ہاتھیوں کو قبضہ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے کہا کہ کیمرون میں ایک اندازے کے مطابق 6 ہزار 830 ہاتھی ہیں۔

 اس طرح افریقہ میں یہ خطرے سے دوچار جانوروں کے سب سے بڑے گروہوں میں سے ایک ہیں، ہاتھیوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث گزشتہ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن کھیتوں اور دیہاتوں کے قیام کے باعث ہاتھیوں کے مسکن کم ہوگئے۔ اسی بنا پر یہ ہاتھی کبھی کبھی فصلوں کو نقصان پہنچانے۔ گھروں کو مسمار کرتے اور کبھی انسانوں پر بھی حملہ کردیتے ہیں۔

محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عہدیدار جان نیمگ نے بتایا کہ اس ہفتے چار ہاتھیوں نے شمال مشرق کے دارالحکومت مارووا شہر پر دھاوا بولا تھا ۔ اس سے پہلے ہاتھی قریبی گائوں میں ایک بچے پر چڑھ دوڑے تھے، ہاتھی علاقے کی خشک نوعیت کی وجہ سے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر جا رہے ہیں۔