ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی مشروط حمایت کر دی

339

اسلام آباد:ایشیا کپ 2023میں بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریر ی یقین دہانی کرانی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا،ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔