کراچی سے نظربند شہریوں کو شہر سے باہر منتقل نا کرنے کا حکم

426
furniture

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تھری ایم پی اوکے تحت کراچی سے نظربند شہریوں کو شہر سے باہر منتقل نا کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کراچی سے نظربند شہریوں کو شہر سے باہر منتقل نا کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو 29 مئی تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے بعد تھری ایم پی اوکے تحت ایسے نوجوانوں کو بھی گرفتارکیا گیا جنکے امتحان جاری ہیں۔