پی ٹی آئی رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاری کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب

434

اسلام آباد:ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ 

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنمائوں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا۔اسلام آباد پولیس نے عدالتی استفسار پر کہا کہ معلوم نہیں کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنما ایم پی او کے تحت تحویل میں تھے،اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کیا جائے کہ دونوں کو رہائی کے بعد کس نے گرفتار کیا؟ دونوں کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔